میاں رفاقت علی کے والد کے قل  ادا ،سیاسی شخصیات کی شرکت

Jul 03, 2023


 شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگارخصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی کے والد میاں محمد شفیع جو گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے کی رسم قل انکی آبائی رہائشگاہ واقع نزد مویشی منڈی ڈیرہ ارائیاں میں ادا کی گئی جس میں وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف، چوہدری شہباز چھینہ، میاں امجد لطیف، سیدسجاد حسین بگے شاہ، میاں منور اقبال، میاں ذیشان پرویز، ملک پرویز اقبال، سردار واصف علی ڈوگر، میاں رشید، میاں ذوالفقار، میاں ظفر، میاں عبدالغفور، میاں امجد، میاں عظمت، ملک اشتیاق احمد ڈوگر، مبشر حسن بٹ، رانا محمد عثمان، سید علی معظم رضوی ، میاں تنویر احمد، شیخ عظیم جاوید، رانا عمران سکندر، شفیق وڑائچ ،میاں منظور احمد، مشتاق موہل سمیت سیاسی سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور اجتماعی دعائے مغفرت کی گئی۔ 

مزیدخبریں