شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری شہزاد احمد ہنجرا نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی آزادی اظہار رائے نہیں بلکہ یہ دنیا کے امن کو خراب کرنے اور عالمی امن کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، سویڈن کی حکومت کو اس واقعہ کے مرتکب مجرم کے خلاف کارروائی کر کے قرار واقعی سزا دینی چاہیے، سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی پورا عالم اسلام مذمت کر رہا ہے جو کافی نہیں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے مربوط اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔