گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان مولانا پیر محمد داﺅدرضوی نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا اس گستاخی پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل رنجیدہ ہیں مگر اتنے بڑے سانحہ پر مسلم حکمرانوں کی پراسرار خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔افسوس کہ ان حکمرانوں کو اپنے مفادات عزیز ہیں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کو سزا دلوانے کی کوئی فکر نہیں۔انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے تمام حکمران حرمین طیبین اکٹھے ہوکر اس بات کا عہد کریں کہ ہم رسول پاک کی گستاخی اور قرآن پاک کی بے ادبی کرنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔
قرآن پاک کی بے حرمتی پر امت مسلمہ رنجیدہ ہے:داو¿د رضوی
Jul 03, 2023