نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)سٹی پریس کلب نارنگ کا ہنگامی اجلاس اعظم علی باجوہ کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں چیئرمین شاہد یوسف,جنرل سیکرٹری میاں محمدمعظم نواز سمیت شکیل احمدمغل، ظہیرارشد،سیٹھ وقاص،میاں محمدمنشائ،محمدصاحب،عثمان مان،علی مرتضی،عامر ذوالفقار گھمن،نذیر چیمہ،ذوالفقار گھمن،آصف باجوہ,مرزا عبدالباسط نے شرکت کی۔ شرکاءنے سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے سویڈن سے ہر طرح کے سیاسی,سماجی,سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کیے جائیں ۔