ماضی کی حکومت نے ملکی معیشت  کو تباہ کیا :طارق محمود ڈوگر

Jul 03, 2023


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما سابق ممبر ضلع کونسل و امیدوار پی پی 138حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے،موجودہ حکومت کے ایک سال میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی مگر ابھی مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے سابقہ حکومت نے جس طرح ملکی معیشت تباہ کی اسے دوبارہ اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے میں وقت لگے گا، سابق حکومت میں ملک کے ساتھ کھلواڑ ہوتا رہاپی ٹی آئی کی سابق حکومت نے نا اہلی اور نا لائقی کی چیمپئن شپ جیتی ۔

مزیدخبریں