دین اسلام والدین سے حسن سلوک کی تاکید کرتا ہے:وسیم عطاری

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)دعوت اسلامی کے ضلعی امیر محمد وسیم عطاری نے کہا ہے کہ دین اسلام میں والدین کیساتھ حسن سلوک کی شدید تاکید کی گئی ہے اور ان سے بد سلوکی کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ اولاد پر والدین کا حق اتنا بڑا ہے کہ اللہ تعالی نے اپنے حق کے ساتھ والدین کا حق بیان فرمایا ہے۔پیارے نبی کریم نے بھی والدین کی نافرمانی کرنے اور اُنہیں اذیت و تکلیف پہنچانے کو کبیرہ گناہ قرار دیا ہے۔والدین سے بدسلوکی کرنے والے بدنصیب کو رحمت الٰہی اور جنت سے محروم قرار دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وہ پاکستان اےسوسی اےشن آف ےوگنڈا کے بانی و صدر شےخ رشےد احمد زرگرکے چچا جان، سابق صدر صرافہ اےسوسی اےشن حاجی نذےر احمد زرگر کے رسم دسواںکے موقع پر منعقدہ محفل سے خطاب کے دوران کر رہے تھے۔ محمد وسیم عطاری کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے اپنی بندگی و اطاعت کا حکم فرمایا اور پھر والدین کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آنے کا حکم ارشاد فرمایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اولاد کو یہ سوچنا چاہیے کہ والدین نہ صرف میرے وجود کا سبب ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...