گوجرانوالہ:4 روز میں 10236 ٹن آلائشیں اور کوڑا ٹھکانے لگانے کا نیا ریکارڈ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ نے عیدالاضحٰی صفائی آپریشن میں 4 روز کے دوران 10236 ٹن آلائشیں اور کوڑا ٹھکانے لگاکر نیا ریکارڈ قائم کر دیا، گزشتہ سال سے 1627 ٹن زیادہ آلائشیں اٹھائیں گئیں، تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عیدالاضحٰی صفائی آپریشن کے دوران چاند رات سے تیسرے روز آپریشن مکمل ہونے پر مجموعی طور پر 10236 ٹن آلائشیں اور کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگایا۔ چاند کو 1951 ٹن، عید کے پہلے روز 3001 ٹن، دوسرے روز 2780 ٹن اور تیسرے روز 2503 ٹن آلائشیں اور کوڑا اندرون شہر کی گلیوں، محلوں، شاہراہوں اور 6 عارضی ٹرانسفر سٹیشنز سے بکھڑے والی ڈمپ سائٹ پر منتقل و ڈمپ کیا،گزشتہ برس مجموعی طور پر 8608 (چاند رات کو 1377، پہلے روز 2876، دوسرے روز2554 اور تیسرے روز 1801) ٹن آلائشیں اور کوڑا شہر سے ڈمپنگ سائٹ پرمنتقل وڈمپ کیا گیا تھا اس سال انہیں وسائل میں 1627 ٹن زیادہ آلائشیں اور کوڑا اٹھایا گیا۔ کمپلین سیل اور سپیشل برانچ سے موصول 300 شکایات کا فوری اور ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا گیاعید الاضحٰی صفائی آپریشن میں 2107 سینٹری ورکرز، سپروائزرز، سینٹری انسپکٹرز، ڈرائیورز سمیت دیگر نے حصہ لیا اس کے علاوہ 419 گاڑیوں(ڈمپرز، ایکسیویٹرز، لوڈرز، منی ڈمپر، لوڈر رکشوں)کو صفائی آپریشن کا حصہ بنایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن