فیروز والہ : لین دین تنازعہ پر فائرنگ ‘زمیندار المعروف کروڑ پتی ہلاک 


فیروز والہ( نامہ نگار) کالا خطائی روڈ کی ابادی بلخے میں رقم کے لین دین کے تنازعہ پر پرویز نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کر کے زمیندار اپنے دوست اللہ وسایا المروف کروڑ پتی کو ہلاک کر دیا ملزمان فرار ہو گئے ۔ برکی کا رہنے والا زمیندار اللہ وسایا سے پرویز نے 10 لاکھ روپے کی رقم ادھاد لے رکھی تھی۔ رقم کی واپسی کے بہانے پرویز نے اپنے دوست کو گھر بلایا بعد میں رقم دینے کی بجائے پرویز نے ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کر کے اسے ہلاک کر دیا ۔بعد میں ملزمان مقتول کی نعش کو قریبی کھیت میں پھینک کر اس کی کار کو ویران جگہ پر کھڑی کر کے فرار ہوگئے ۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے، فیروز والا پولیس نے مقتول کے بھائی صدام کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی۔ واضح رہے کہ مقتول چار بچوں باپ تھا مقتول نے کالا خطائی روڈ پر بلخیے کے قریب تقریبا 200 ایکڑ زمین کا مالک تھا۔

ای پیپر دی نیشن