لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالم کفر اسلام کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے۔ انسانیت کا راگ الاپنے والے ہی امن کے دشمن ہیں شدت پسندی کسی مذہب کیلئے قابلِ قبول نہیں۔ یہ بات جماعت اہل حدیث پاکستان کے رہنماو¿ں مولانا حافظ عبد عبدالوھاب روپڑی مولانا شکیل الرحمن ناصر حافظ عبد الوحید روپڑی اور دیگر نے سویڈن میں حکومتی ایماءپر قرآن پاک کو جلانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے بعد مزمت ایک دھوکا ہے۔ یورپی یونین سمیت دیگر غیر مسلم ممالک نے ہمیشہ توہین اسلام پر تماشائی کا کردار ادا کیا ہے اگر یہ ایسے واقعات کو غلط سمجھتے ہیں تو ایسے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے۔عالم کفر اسلام کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے اور دنیا کے امن کو تباہی کرنے کی کوشش نہ کرے۔ او آئی سی اس حوالہ سے تمام اسلامی ممالک کے سربراہان کا اجلاس بلائے اور ایسے واقعات دنیا میں کہیں بھی ہوں اس کے خلاف عملی اقدامات کرے اور ظالموں کو کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کی کوشش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شدت پسندی کسی بھی مذہب کیلئے قابلِ قبول نہیں اقوام متحدہ بھی منافقت کو چھوڑ کر ایسے واقعات کا نوٹس لے۔
عالم کفر اسلام کےخلاف اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے:عبدالوھاب روپڑی
Jul 03, 2023