لاہور (خصوصی نامہ نگار )امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی گھناو¿نا فعل اور انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔ واقعے سے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔سویڈن میں حکومتی سرپرستی میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور نذر آتش کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ ایسی کارروائیوں کا آزادی اظہار رائے سے کوئی تعلق نہیں۔مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کے خلاف کھلی ورزی ہے۔ اسلام امن کا مذہب ہے، عالمی برادری کو اسلاموفوبیا اور عدم برداشت کیخلاف یکساں مو¿قف اختیار کرنا چاہئے۔ آزادی اظہار کی آڑ میں کسی کو مذہبی جذبات مجروح کرنے کی اجاز ت بلکل نہیں ہونی چاہیے۔کوئی بھی مسلمان قرآن کریم کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا۔ اس طرح کے واقعات کو تصادم، انتشار اور عالمی امن کیلئے خطرہ کا باعث سمجھتے ہیں۔ شدت پسندی کا سدباب عالمی ذمہ داری ہے۔ شدت پسندہر معاشرے میں ناسور ہیں۔ ایسے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اصل دہشتگر د کون ہیں۔ ایسے واقعات کسی جگہ پر یا کسی بھی وقت ہوں نا قابل برداشت ہیں۔ افسو سناک امر ہے کہ 58 اسلامی ممالک کا اتحاد بھی ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات نہ کرسکا۔
عالمی برادری کو اسلاموفوبیا کیخلاف یکساں مو¿قف اختیار کرنا چاہئے:سعد رضوی
Jul 03, 2023