لاہور (خصوصی نامہ نگار ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی دلخراش اور افسوسناک ہے۔ عید الاضحی جیسے اسلامی تہوار کے موقع پر مسلمانوں کے سامنے سرکاری سرپرستی میں قرآن پاک جلائے جانے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ آزادی اظہار کی آڑ میں 2 ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا ایک سوچی سمجھی اور گھناو¿نی سازش ہے۔یورپ کے اسلام فوبیا ہونے کے باعث سویڈن میں قرآن مجیدکو نظر آتش کرنا اس سال اسلام دشمنی کا دوسرا بڑا سانحہ ہے۔
قرآن پاک کی بے حرمتی،ایک سوچی سمجھی ، گھناو¿نی سازش ہے:خالد مسعود سندھو
Jul 03, 2023