آزادی اظہار حد سے بڑھاجائے تو جنونیت دہشتگردی جنم لیتی ہے:سردار طاہر ڈوگر 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کھلی جنونیت اور دہشتگردی ہے۔آزادی اظہار حد سے بڑھاجائے تو جنونیت دہشتگردی جنم لیتی ہے۔سویڈن حکومت بار بار آزادی اظہار رائے کی آڑ میں سرکاری سرپرستی کرکے مسلمانوں کو مذہبی جذبات مجروح کررہی ہے۔ تمام مسلم ممالک سے اپیل کرنتے ہیں سویڈن کا معاشی واقتصادی طور پر سو شل بائیکاٹ کیا جائے اور آج ہم سب مل کر اللہ رب العزت کی بارگاہ میں عہد کریں دین اسلام کی سربلندی اور ملکی سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے یہاں تک کہ باطل کے سامنے کلمہ حق کہتے ہوئے ہر قسم کی صعوبتیں اور تکالیف کا سامنا کرینگے۔ پاکستان کے حکمرانوں اور عوامی نمائندوں کو بھی یہ عہد کرنا چاہیے کہ وہ عوامی حقیقی خدمت کرنے کے ساتھ اسلام اور پاکستان کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے۔ ملکی سلامتی کی راہ میں شہید ہونیوالوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پاک فوج اور سول سوسائٹی دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں۔ اسلام اور پاکستان کی بقاءوسلامتی کیلئے قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 
حکومت معاشی استحکام کیلئے عملی طور پر اقدامات کرئے۔

ای پیپر دی نیشن