لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاںمحمدجمیل نے سویڈن کے واقعہ پرشدیدردعمل کا اظہاراورملک گیرپرامن مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ سویڈن کے ملعونوں نے امن عالم خطرے میں ڈال دیا،امت کا جگرچھلنی ہے،عالم اسلام کی قیادت متحدہوکرفوری طورپرسویڈن کا سفارتی،تجارتی،معاشی اورمعاشرتی بائیکاٹ کرے،اوآئی سی نشستن،گفتن اوربرخاستن تک نہ ہی رہے بلکہ عملی اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا چاہیے تویہ تھاکہ پوری دنیائے اسلام میں جہاں جہاں سویڈن کا سفیربیٹھاہے اس کا اسی وقت بوریا بسترگول کردیا جاتالیکن افسوس ہے کہ امت مسلمہ کی حکمران قیادت محض بیانات تک ہی ہے۔