لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن لاہورکے صدرملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان چوہدری شہباز ماجد ظہور صبغت اللہ سلطان اور سید توصیف شاہ سمیت دیگر نے سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے افسوسناک واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت اورافسوسناک ہے۔ اس طرح کی اسلامی شعارکی بے توقیری بےحرمتی قطعا برداشت نہیں کی جائےگی۔ اسلام امن،محبت ،بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔عالمی برادری دنیا کے امن کو خراب ہونے سے بچائے۔ دنیا میں صرف دو ہی قومیں ہیں۔ملت کفراور امت مسلمہ تاریخ شاہد ہے جب بھی دنیا میں امن خراب ہوا وہ ملت کفر کی اسلام کے خلاف ناپاک سازشوں کی وجہ سے ہوا۔اور امت مسلمہ ہمیشہ امن کی داعی رہی ہے اور یہی اسلام کا پیغام ہے۔