لاہور(خصوصی نامہ نگار) انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،نائب امیرمولانا عبدالرو¿ف مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی، مولانا زاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا محمد بن سعید،مرکزی ترجمان مولانا حافظ مجیب الرحمن، مولانا قاری محمد طیب عباسی، مولانا محمدامداد اللہ قاسمی، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی،مولانا قاری محمدرفیق وجھوی،مولانا افتخاراللہ شاکر اور مولانا غلام یاسین صدیقی نے سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے افسوناک واقعہ کی کی شدید مذمت اور غم وغصہ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے امت مسلمہ کے دل مجروح اور مسلمان غمگین ہیں یورپ میں آئے روزاسلامو فوبیا اورآزادی اظہاررائے کی آڑ میں توہین و رسالت اورقرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعات پرعالم اسلام سراپائے احتجاج اورمظطرب ہے اس کی جتنی بھی مذمت کریں کم ہے۔ مسلمان کسی صورت توہین رسالت اورقرآن مجید کی بے حرمتی برداشت نہیں کرسکتے۔ انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ کے قائدین نے کہا کہ مسلمان اس کے جواب میں قرآن مجید کے ساتھ اپنے تعلق کو مذید مظبوط بناتے ہوئے خود اور اپنے بچوں کا قرآن مجید کا حافظ ومحافظ اوراس کا عملی نمونہ بنائیں۔ اس سلسلہ میں مسلم حکمرانوں،او آئی سی،عرب لیگ،اقوام متحدہ،عالمی ادا روں،انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور رابطہ عالم اسلامی کوفوری اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ کی سویڈن میں قرآن مجید کی بےحرمتی کی شدید مذمت
Jul 03, 2023