لاہور( نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات کیلئے تیار ہے۔ قیادت کے حکم پر ڈسٹرکٹ پارلیمانی بورڈ نے اپنی سفارشات تیار کرنا شروع کر دی ہیں جو سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری کو وسط جولائی سے قبل بھجوا دینگے۔ جن امیدواروں نے صوبائی دارلحکومت میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں حصہ لینا ہے وہ اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں تاہم جن امیدواروں نے پہلے سے درخواستیں دے رکھی ہیں انہیں نئے سرے سے درخواست جمع کرانے کی ضرورت نہیں۔