قرآن مجید کی بےحرمتی عالمی امن خراب کرنے کی سازش ہے:عبدالغفور حیدری 

Jul 03, 2023

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جے یو آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری اور دیگر رہنماو¿ں نے کہاکہ کہ سویڈن حکومت کی سرپرستی میں قرآن مجید کی بے حرمتی عالمی امن کو خراب کرنے کی ایک گھناو¿نی سازش ہے۔ اس سازش کے ذریعے جہاں دنیا بھر میں مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا جارہا ہے وہاں دنیا میں عالم اسلام کی امن کیلئے کوششوں کو برباد کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ یہ باتیں مولانا حیدری اور دیگر رہنماو¿ں حاجی اکرم درانی،مولانا محمد امجد خان،محمد اسلم غوری،مولانا صلاح الدین،حاجی عبدالرزاق نے کہا کہ یہ سازش انسانیت کو آپس میں لڑانے کی خفیہ مشن ہے یواین او امریکہ یورپ تعصب کی بند آنکھیں کھولے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمان کسی آسمانی کتاب کی توہین کا تصور بھی نہیں کرسکتا بلکہ ہر مسلمان آسمان سے اتری ہوئی کتابوں پر مکمل ایمان رکھتا ہے اور یہ بھی عقیدہ اس کا ہے کہ آخری کتاب قرآن مجید ہےانہوں نے کہاکہ چلنے والے چلتے رہیں گئے اور دنیا میں راج قرآن مجید اور قرآن سے محبت کرنے والوں کا ہوگاانہوں نے کہاکہ جے یوآئی کا موقف ہے کہ یواین او تمام انبیاءکرام خصوصا جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تمام آسمانی کتابوں خصوصا قرآن مجید کی توہین کو جرم قرار دیا جائے اور اس کی سزا موت مقر رکی جائے ۔مولانا حیدری،حاجی اکرم درانی،مولانا امجد خان امجد خان،اسلم غوری اور دیگر نے کہاکہ سویڈن بار بار مسلمانوں کے جذبات سے کھیل رہا ہے اب اس کو جواب دینے کا وقت آگیا ہے کہ عالم اسلام اس ملک سے ہر قسم کے تعلقات ختم تاکہ اس ملک کی عقل ٹھکانے لگ جائے۔

مزیدخبریں