مانسہرہ(اے پی پی)ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفرید ی نے عید کے چوتھے روز سیاحتی مقام ناران کا دورہ کیا۔ انہوں نے دورہ کے دوران انہوں نے سیاحوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے سیاحوں کی ہر ممکن مدد و رہنما اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کیلئے پولیس افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کیں۔انہوں نے ٹریفک سٹاف کو عید کے دنوں میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے پر شاباش دی۔انہوں نے تمام پولیس افسران کو ہدایت کی کہ سیاحوں اور دیگر مسافروں کی سفری سہولیات میں آسانیاں پیدا کی جائیں۔ پولیس گشت /پیٹرولنگ مزید موثر بنائی جائے تاکہ دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کو پولیس کی جانب سے تحفظ کا احساس ہو اور مانسہرہ پولیس کا اچھا تاثراجاگر ہوسکے۔
مانسہرہ،ڈی پی او کا سیاحتی مقام ناراں کا دورہ
Jul 03, 2023