اٹلی میں مسلسل 20 سال سکول سے غیر حاضری پر ا ستانی نوکری سے فارغ

وینس (نیٹ نیوز) ایک استانی نے اپنے 24 سالہ مدتِ ملازمت میں سے 20 سال تک چھٹیاں کیں اور اب انہوں نے اپنی برطرفی کے بعد اپنا دفاع کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ سنزیا پاؤلینا ڈی لائیو کو سال 2017ء میں ان کی ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا کیونکہ وہ چار ماہ کی غیر حاضری کے بعد سکول پہنچی تھیں۔ ان کے خلاف شکایتوں کے ڈھیر لگے تھے۔ اس پر اطالوی عدالتِ عالیہ نے انہیں ملازمت سے سبکدوش کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ اس کے بعد خاتون نے کہا تھا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کرتے ہوئے اس کی وجوہ بیان کر کے خود کا دفاع کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...