دنیا کا سب سے پرانا‘ 320 سال سے شائع ہونے والا اخبار بند ہو گیا

ویانا (نیٹ نیوز) دنیا کے سب سے پرانے اخبار کی روزانہ کی اشاعت کو بند کر دیا گیا جو 320 سال سے بلاتعطل جاری ہوا کرتا تھا۔ عالمی خبر رساں ادا رے کے مطابق آسٹریا کے اخبار Wiener Zeitung کو دنیا کا سب سے قدیم اخبار کہا جاتا ہے۔ 320 برسوں سے قارئین کو دنیا بھر کی خبریں ان کی دہلیز پر پہنچانے والا یہ اخبار اب پرنٹ کی شکل میں روزانہ شائع نہیں ہوا کرے گا۔ البتہ ’’ڈیجیٹلی‘‘ دستیاب ہو گا۔ اس اخبار کی روزانہ کی اشاعت 20 ہزار اور ہفتہ وار چھٹی میں 40 ہزار تک تھی۔  یہ اخبار سرکار کی ملکیت تھا لیکن ایک خود مختار ادارے کی طرز پر کام کرتا تھا۔ اخبار پہلی بار اگست 1703ء میں شائع ہوا تھا۔ پھر دوسری جنگ عظیم میں 1939ء میں بند ہوا لیکن 1945ء میں پھر اشاعت شروع ہوگئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...