کولمبیا میں 2طیارے پرواز کے دوران ٹکرا گئے، کرنل سمیت دو ہلاک

Jul 03, 2023

 بگوٹا(آئی این پی)کولمبیا میں دو طیارے تربیتی پرواز کے دوران فضا میں ٹکرا کر گرگئے،حکام کے مطابق حادثہ تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں ایک لیفٹننٹ کرنل ہلاک ہوگیا،سوشل میڈیا پروائرل  ایک ویڈیو میں طیارے ٹکرانے کا مبینہ منظر دیکھا جاسکتا ہے، حادثے میں لیفٹیننٹ کرنل  سمیت  دو لوگ  ہلاک  ہو  گئے۔

مزیدخبریں