امریکی ایف ڈی اے کی بھارتی دواساز کمپنیوں میں سنگین کوتاہیوں کی نشاندہی

Jul 03, 2023

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے بھارتی دوا ساز کمپنیوں میں سنگین کوتاہیوں کی نشاندہی کر دی۔ ایف ڈی اے نے کہا کہ ارویندو فارما میں سامان کی صفائی اور سٹوریج کے کنٹرول میں کوتاہیاں سامنے آئیں۔ کمپنیوں پر پابندیاں ممکن ہیں۔ ایف ڈی اے بھارتی دواساز کمپنیوں پر درآمدی پابندیاں اور منظوریوں میں تاخیر جیسے اقدامات لے سکتا ہے۔ بھارتی ناقص ادویات سے گیمبیا‘ ازبکستان سمیت متعدد ملکوں میں کئی بچے مر چکے ہیں۔ امریکہ سمیت دیگر ممالک میں ان جعلی ادویات کے خلاف شدید غصہ اور اشتعال پایا جاتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت بھی بھارتی ادویات پر گلوبل الرٹ جاری کر چکا ہے۔ بھارت کی 50 بلین ڈالر کی ادویات صنعت کو سکینڈلز کے بعد سخت جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں