پاکستانی کم عمر بچوںنے 19365 فٹ بلند خسرو گنگ چوٹی سر کرکے ریکارڈ قائم کردیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کوہ پیمائی میں گلگت بلتستان کے دو کم عمر بچوں نے نیا ریکارڈ بنا دیا، آٹھ سالہ لبیک شگری اور بارہ سالہ دانش سدپارہ نے 19365 فٹ بلند خسرو گنگ چوٹی کو سر کرلیا۔دونوں کوہ پیماؤں نے اتوار کو دوپہر ایک بجے کے قریب خسرو گنگ چوٹی پر سبز ہلالی پرچم لہرایا، پاکستان کی تمام چوٹیاں سر کرنے والے صادق سدپارہ بھی ننھے کوہ پیماؤں کے ساتھ تھے۔علی موسیٰ سدپارہ بھی ننھے کوہ پیماؤں کے ہمراہ خسرو گنگ سر کرنے والوں میں شامل تھے، آٹھ سالہ لبیک شگری اور بارہ سالہ دانش سدپارہ اتنی بڑی چوٹی سر کرنے والے دنیا کے پہلے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن