لاہور (نامہ نگار) بادامی باغ کے علاقے میں گھر سے نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اسے قتل کیا گیا ہے۔ مقتول نے دو شادیاں کر رکھی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق کوہ نور روڈ کے رہائشی فرحان نے دو شادیاں کر رکھی تھی۔ گزشتہ روز وہ اپنی دوسری بیگم جو کہ علاقہ بادامی باغ لوہے والی پلی کے قریب کرائے کے گھر میں رہائش پذیر تھی کو ملنے کیلئے آیا اور پھر وہاں پرسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کی مدد سے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی اور تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کو چھپانے کیلئے خودکشی کا ڈرامہ رچایا گیا جبکہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ اسے قتل کیا گیا ہے۔ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا‘ جلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔
بادامی باغ: 2 شادیاں کرنے والے کی گھر سے نعش برآمد‘ قتل کا شبہ: پولیس
Jul 03, 2023