فیصل آباد +ڈسکہ (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) اوباش افراد نے دو بچوں کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاقہ 57 ج ب بڑا گھیالہ کے رہائشی بشیر احمد کا تیرہ سالہ بیٹا (م) حویلی میں مویشیوں کو چارہ ڈال رہا تھا کہ اسی دوران ملزم یاسین ولد نذیر حویلی میں داخل ہوا اور (م) کو اٹھا کر اپنے گھر لے گیا۔ تھانہ گڑھ کے علاقہ 623 گ ب کے رہائشی محمد امیر کا کمسن بیٹا گلی میں کھیل رہا تھا کہ ملزم مظہر اقبال بچے کو ورغلاء کر اپنے گھر لے گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔ تھانہ موترہ کے علاقہ بھیلو مہار کے فیاض کی بیٹی گھر میں موجود تھی کہ اسی دوران اوباش ملزم ندیم ان کے گھر کی دیوار پھلانگ کر گھر میں گھس آیا اور بیٹی کے ساتھ زبزدستی زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
فیصل آباد میں 2 بچوں، ڈسکہ میں لڑکی سے زیادتی‘ مقدمات
Jul 03, 2023