سویڈن میں گستاخانہ عمل سے دنیا بھر کے مسلمانوںکو دلی تکلیف پہنچی: گورنر

Jul 03, 2023

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے سویڈن میں قران پاک کی بیحرمتی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو اس گستاخانہ عمل سے دلی تکلیف پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مہذب معاشرہ آزادی رائے کی آڑ میں دوسروں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے اور اشتعال انگیزی کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ اس افسوسناک واقعہ کا نوٹس لے اور اس طرح کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

مزیدخبریں