قرآن کی بے حرمتی‘ جذبات مجروح ہوئے‘ عالمی برادری نوٹس لے: فردوس عاشق اعوان

Jul 03, 2023

لاہور (نیوز رپورٹر) استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ پر استحکام پاکستان پارٹی کی پوری لیڈر شپ افسردہ ہے۔ قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی مذہبی احترام کو فروغ دے کر عالمی امن کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اس  واقعہ کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ضرورت ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو کر تمام عالمی فورمز پر اس واقعہ کے خلاف آواز بلند کرے کیونکہ ایسے بے حرمتی کے واقعات عالمی امن کو خطرات سے دوچار کرنے کا باعث ہو سکتے ہیں۔ آزادی اظہار رائے کا ہرگز مطلب کسی کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا نہیں ہے۔ مسلمان دیگر مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔ غیر مسلم کمیونٹی کو بھی مسلم کمیونٹی کا احترام کرنا چاہئے۔

مزیدخبریں