ٹورازم فروغ کیلئے انٹر نیشنل گندھارا کانفرنس 11جولائی سے شروع ہو گی، رمیش کمار

Jul 03, 2023

اسلام آباد(خبرنگار)گندھارا ٹاسک فورس کے چیئرمین ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے کہا ہے کہ پاکستان میںٹورازم کے فروغ کے حوالے سے تین روزہ انٹر نیشنل گندھارا کانفرنس 11سے13 جو لائی کو منعقد ہو گی تین روزہ انٹر نیشنل گندھارا کانفرنس میں یو کے، اٹلی، چین، ورلڈ بنک، سائوتھ کوریا، تھائی لینڈ، ویت نام، نیپال ، میانمار اور سری لنکا کے مند وبین شرکت کر رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ٹو رازم کے فروغ سے سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر کمایا جاسکتا ہے ٹوراز م پالیسی کے بعد ہیریٹیج پالیسی پر کام مکمل ہوچکا ہے ،قانون سازی کرنے جا رہا ہوں تاکہ مستقبل میں بھی کام نہ رکے ڈاکٹر رمیش نے کہا ہے کہ ماضی میں ٹورازم پر بہت کام کیا اس پر بہت آرٹیکل بھی لکھے کوشش ہے کہ پاکستان میں ٹورزم کے شعبے کے لیے کچھ کام کر سکوں جب ذمے داری سونپی گئی تو بدھا پرنیما منایا پاکستان میں ٹورازم اور ثقافتی ورثے کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہوں ہر بدھ کو بدھا ڈے ڈکلئیر کیاپہلا دورہ شاہ اللہ دتہ کے آثار قدیمہ کا کیا دوسری مرتبہ تخت بائی گئے جسمیں انڈونیشیااور نیپال سفیر ساتھ تھے جبکہ تیسرا دوری سوات کا کیا جس میں جرمن اور نیپالی سفیرا بھی ساتھ تھے ڈاکٹر رمیش نے کہا ہے کہ گندھارا کے نام سے ویب سائیٹ بنائی مختلف صوبوں سے روابط شروع کر دیئے کہ کیسے سیاحت کو آگے بڑھا یا جاسکے سندھ اور کے پی سے زبردست ریسپانس ملانتیجے پر پہنچا کہ اس کو پاکستان کیلئے گیم چینجر بنایا جائے ویب سائیٹ لانچ ہو چکی باقی بھی کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے ایم او یو کا ڈرافٹ سب ڈپلومیٹس کو بھیج دیاہے5تاریخ کو رائونڈ ٹیبل کانفرنس ہو گی جبکہ 11سے 13 جو لائی تک بین الاقوامی گندہارا کا نفرنس کا انعقاد ہو گا۔

مزیدخبریں