شمالی علاقوں میں امن و امان کے ماحول میں ٹورازم انڈسٹری بحال

اسلام آباد(خبرنگار)شمالی علاقوں میں امن و امان کے ماحول میں ٹورازم انڈسٹری بحال  ہو گئی بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد سے یہ پیغام ملا عوام کا اس خطے کے امن و امان کی صورتحال پر اعتماد بحال ہوا ہے ایک طویل عرصے کے بعد سیاحتی سرگرمیوں کی بڑے پیمانے پر بحالی سے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے عوام کے بزنس اور روزگار کو بھی دوبارہ فروغ ملامقامی لوگوں کا کہنا ہے ہمارے وطن کے سکیورٹی اداروں کے افسروں اور جوانوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر خطے کا امن بحال کیا ہے اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔

ای پیپر دی نیشن