اسلام آباد(خبرنگار)بیلجیم میں پاکستان زندہ باد اور استحکام پاکستان کار ریلی کا اہتمام معروف سیاحتی مقام آٹومیئم اسکویئر پر پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی ۔ریلی کا انعقاد ای یو پاک بیلجیئم فیڈریشن چوہدری زاہد رضا بھدر کمیونٹی رہنما سردار صدیق خان اور ہم ہیں پاکستان آرگنائزیشن بیلجیئم فرید خان کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا۔شرکائے کار ریلی نے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اور شہدا افواج پاکستان کی تصاویر اٹھائے شاہراہوں پر افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔کار ریلی میں بیلجیئم میں مقیم پاکستانی کمیونٹی رہنماؤں اور دیگر سیاسی سماجی جماعتوں کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر پاک فوج زندہ باد، پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔شرکا نے عسکری قیادت کے قد آور پوسٹر اٹھا رکھے تھے ۔کار ریلی میں ملی نغموں کے دوران شرکا نے جھنڈے لہرا کر پاکستان اور افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیااس موقع پر کمیونٹی راہنما سردار صدیق خان، فرید خان، رانا ارباب، فیصل بھائی،کشمیری راہنما علی رضا سید، ہادی شاہ سلمان خان، شیخ حماد، ناصر شاہ راجہ عبدالقیوم ،رانا ارباب نے خطاب کیامقررین کا کہنا تھا کہ سیاست کی آڑ میں ریاست کو نقصان پہنچانا انتہائی افسوس ناک ہے ۔