فرانس: صورتحال بدستور کشیدہ ،کئی شہروں میں انٹرنیٹ جزوی طور پر بند

Jul 03, 2023 | 14:00

فرانس میں نوجوان کی ہلاکت کے بعد صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔ پرتشدد مظاہروں کو روکنے کیلئے فرانس بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔کئی علاقوں میں سوشل میڈیا سائٹس بھی جزوی طور پر بند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ فرانس میں اب تک مشتعل افراد نے کئی املاک کو نقصان پہنچایا۔ پیرس کے میئر کے گھر کو بھی جلا ڈالا۔ گرفتاریوں کی تعداد ڈھائی ہزار سے بھی بڑھ چکی ہے۔ پرتشدد مظاہروں کی روک تھام کیلئے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پیرس، للی اور مارسے سمیت کئی شہروں میں سوشل میڈیا سائٹس جزوی طور پر بند فرانس میں خوف کا عالم ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق مزید سات سو انیس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ گرفتاریوں کی مجموعی تعداد 3ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ پولیس تشدد سے ہلاک ہونیوالے نوجوان ناہیل کی دادی کا بیان سامنے آگیا۔ انہوں نے فسادیوں سے اپیل کی ہے کہ جلاؤ گھیرا ؤنہ کرے۔ بسوں ،عمارتوں، اسٹورز اور دیگر املاک کو نقصان نہ پہنچائیں، پوتے کی موت سے دل دکھی ہے مگر اپنے شہر کو نہ جلائیں۔

مزیدخبریں