پوپ فرانسس نے سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی مذمت کی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اقدام سے ناخوش ہیں اور وہ اس بیزاری کا اظہار کرتے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے روزنامہ ’الاتحاد‘کو انٹرویو میں انہوں نے سویڈن میں مسلمانوں کی مقدس ترین کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ انسانی بھائی چارے، رواداری اور اقدار کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔پوپ فرانسیس کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی عقیدے کی مقدس کتاب اور اس کے ماننے والوں کا احترام کیا جانا چاہئے۔ اظہار رائے کی آزادی کو کبھی بھی دوسروں کو حقیر سمجھنے کے بہانے کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔پوپ فرانسیس نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دینے کے سویڈیش حکومت کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آزادیٔ اظہار رائے کے نام پر کسی کی تحقیر کی اجازت دینے کی بھی مذمت کی جانی چاہیے۔یاد رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ، یورپی یونین، او آئی سی اور دیگر ممالک بھی سویڈن میں اس ناپاک حرکت کی مذمت کرچکے ہیں.