لاہور(نامہ نگار) مصطفی ٹاؤن کے علاقے گوشہء احباب فیز ٹو ملتان روڈ پر عدالتی بیلف پولیس کے ہمراہ پہنچا تو مسلح افراد نے عدالتی احکامات کی تعمیل کی بجائے بیلف اور پولیس پر فائرنگ کر دی۔ تھانہ مصطفیٰ ٹاؤن کا ہیڈ کانسٹیبل طارق،بیلف ٹیم کا اہلکار رضوان اورسکیورٹی گارڈ پرویز زخمی ہوگیا ۔اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔ فائرنگ کے واقعہ پر ڈی آئی جی آپریشنز محمدفیصل کامران نے نوٹس لے لیا اور ایس پی صدر ڈاکٹر غیو ر احمد خاں کو ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا۔