لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 24 گھنٹے کی ریکارڈ مدت میں تاریخ کی سب سے بڑی زمین کی منتقلی کو کامیابی سے مکمل کر لیا۔ پاکستان کارپوریٹ کنسورشیم رئیٹ فنڈ (پی سی سی) نے لاہور پرائم سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ میں دو پلاٹس پرائم 4اور5کی مکمل ادائیگی کر دی ۔پلاٹس کی کل قیمت 6.9 ارب روپے ہے، دونوں پلاٹس کی اس منتقلی کیلئے سی بی ڈی پنجاب نے 31کروڑ کا ٹیکس بورڈ آف ریونیو (بی او آر) کے ذریعے سرکاری خزانے میں جمع کروایا ہے۔