لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے فنانس ایکٹ 2024پر تحفظات کا اظہار کرتے حکومت پر زور دیا ہے کہ کچھ پالیسیوں پر نظر ثانی کرے بصورت دیگر کاروباری شعبہ کی حوصلہ شکنی ہوگی، کاروبار ملک سے باہر منتقل ہونگے، برآمدات اور بیرون ملک سے ترسیلات زر میں کمی آئیگی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کی جانب سے فنانس ایکٹ 2024پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران بھی سیمینار میں موجود تھے۔ صدر کاشف انور نے کہا اس فنانس ایکٹ میں جرمانے اور ڈیوٹیاں بڑھا دی گئی ہیں جس سے کاروباری شعبہ کیلئے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔