لاہور ( سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت اجلاس میں لائیو سٹاک میں منظور شدہ انشیٹیوز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیرنے کہا آئندہ مالی سال لائیو سٹاک منصوبوں کیلئے 10ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کرنا وزیراعلیٰ پنجاب کا خوش آئند اقدام ہے۔یہ پیکج لائیو سٹاک فارمرز کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن بنے گا۔
10ارب کا پیکج لائیو سٹاک فارمرز کی ترقی و خوشحالی کا ضامن بنے گا:عاشق کرمانی
Jul 03, 2024