سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار‘سرمائے میں 84ارب سے زائدکااضافہ  

کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روزتیزی کا رجحان برقراررہا ۔انڈیکس میں728 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ کاروباری حجم پیر کے مقابلے میں 35فیصد زائد رہا جبکہ مارکیٹ سرمائے میں 84ارب 54کروڑ کے اضافے سے سرمائے کا مجموعی حجم 105کھرب 17ارب 24کروڑ 46لاکھ 93ہزار 549 روپے تک پہنچ گیا۔ منگل کو کے ایس ای 100انڈیکس 79552.89 پوائنٹس پر بند ہوا‘  214.29 پوائنٹس اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 25583.56 پوائنٹس پر جاپہنچا ۔

ای پیپر دی نیشن