لاہور‘قصور ( خصوصی نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ہمراہ اخوت کالج مصطفی آباد میں نئے بلاک ڈاکٹر خلیفہ شجاع الدین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر قائم مقام گورنر نے کہ ڈاکٹر امجد ثاقب جس مشن کو لیکر چل رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔ اخوت کے قرضہ حسنہ اور چاروں صوبوں کے طلبہ کو مفت تعلیم دینے کا پروگرام ایک غیر معمولی اقدام ہے۔ نوجوان سوشل میڈیا پرریاست کے خلاف پروپیگنڈے سے بچیں تا کہ اپنے خاندان اور پاکستان کا مستقبل بہتر بنا سکیں۔