لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا۔ سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں، سپیشل سیکرٹری آسیہ گل،سیکرٹری ایل جی بورڈ رضوان نذیر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنرز اور میونسپل چیف آفیسرز بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ چیف آفیسرز محکموں کیساتھ رابطہ رکھیں‘وسائل اور افرادی قوت نکاسی آب کیلئے استعمال کریں۔ کسی جگہ نالوں کی ڈی سلٹنگ نہیں ہوئی تو فورا صفائی کرائی جائے۔ ڈپٹی کمشنرز مون سون ایمرجنسی کیمپوں کا قیام یقینی بنائیں۔حکومتی ہدایات پر عملدرآمد نہ ہوا تو کارروائی ہوگی۔
وزیربلدیات ذیشان رفیق کی زیرصدارت اجلاس‘ مون سون انتظامات کا جائزہ لیا
Jul 03, 2024