صاحبزادہ پیراعجازاشرفی کی جے یو آئی اے قاری زوار بہادر سے ملاقات

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی سنی علماء  فیڈریشن کے مرکزی امیر و بانی رکن شوری تحریک لبیک یارسول صاحبزادہ پیراعجازاشرفی کی جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما قاری زوار بہادر سے گلبرگ لاہور میں  ملاقات ہوئی ۔ رہنمائوں نے ملک بھر میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس سیمینارز  جلسے و دیگر پروگرام کرنے پر اتفاق کیا۔ قاری زوار بہادر نے کہا پیراعجازاشرفی نے ختم نبوت کے تحفظ کے لیے گراں قدر خدمات کیں ہیں۔ پیر اعجازاشرفی نے کہا 7جولائی بروز اتوار بعدنماز مغرب سالانہ فاروق اعظم کانفرنس مرکز اہلسنت درگاہ وجامع مسجد قطب شاہ ولی اچھرہ لاہور میں ہو گی، علماء مشائخ خطابات فرمائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن