لاہور (نیوز رپورٹر)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی وائس چیئرپرسن جہاں آرا وٹو سے انکے دفتر میں ملاقات کی، پی ایس پی اے ٹیم نے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے فلاحی پروگرامز پر بریفنگ دی ۔ ملاقات کے دوران باہمی مفاہمت ‘ہم آہنگی سے کام کرنے پر غور کیا گیا۔مستقبل میں پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبو د کے اقدامات جاری رکھنے اوربڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن روبینہ خالد نے پی ایس پی اے کی کارکردگی کو سراہا۔
چیئرپرسنBISPروبینہ خالدکی وائس چیئرپرسن پی ایس پی اے جہاں آراء وٹو سے ملاقات
Jul 03, 2024