اے جی آفس پنجاب کی اپ گریڈیشن ‘ ڈیجیٹلائزیشن یقینی بنائیں گے:مقبول احمد گوندل 

Jul 03, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر)کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹ پاکستان مقبول احمد گوندل نے کہا ہے کہ اکاؤنٹنٹ جنرل آفس پنجاب میں جی پی فنڈ کیلئے EFC لیب اور ون ونڈو سروسز کی سہولت مہیا کی جائیگی۔ مائیکرو پے منٹ گیٹ کے تحت چیکس کے اجراء  کی بجائے رقوم براہ راست اکاونٹس میں منتقل کی جائیں گی۔ سٹیک ہولڈرز کی شکایات دورکرنے کیلئے انسانی مداخلت کو کم کیا جائیگا۔اے جی آفس میں تمام سروسزکی ڈیجیٹلائزیشن کو یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اے جی آفس پنجاب لاہور میں اے جی پی آر کے حال ہی میں ری ویمپ شدہ ذیلی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اکاؤنٹنٹ جنرل نے اے جی آفس کے عملہ کو ہدایت کی کہ  جنرل پراویڈنٹ فنڈ کی ادائیگی میں تاخیرکے مسائل کا حل کو یقینی بنایاجائے۔ انہوں نے  بتایا کہ آفس میں انتظار گاہ کی سہولت بھی میسر ہو گی‘سائلین کو منظم رکھنے کیلئے ٹوکن جاری کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں