لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے گورنمنٹ کوٹ خواجہ سعید ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔خواجہ عمران نذیر ہسپتال میں پرچی کائونٹر، ایمرجنسی ، میڈیکل اور یورالوجی وارڈز میں مریضوںسے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں داخل مسلم لیگی ورکر رانا وارث کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے گلدستہ پیش کیا اور انکی عیادت کی ۔ انہوں نے کہا کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں مریضوں کیلئے جلد ٹراما سنٹر بنایا جائیگا۔ بیڈز کی تعداد مزید بڑھائیں گے اور مزید فنڈز فراہم کرکے سہولیات میں اضافہ کرینگے۔ ایم ایس کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال کی توسیع کیلئے ترقیاتی سکیم جلد پیش کریں۔
کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں جلد ٹراما سنٹر بنائیں گے: خواجہ عمران نذیر
Jul 03, 2024