سردارمحمد زرداد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کی زیر صدارت مری میں 5 گھنٹے طویل خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں مری ڈویلپمنٹ پلان کی منظوری،ڈویلپمنٹ ،بیوٹی فیکیشن، ٹرانسپورٹ ، تعمیر وبحالی کے پراجیکٹس منظور کیے گئے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب نے تفصیلی بریفننگ دی۔راولپنڈی تا مری ٹورسٹ گلاس ٹرین پراجیکٹ کی منظوری ہوئی ۔ٹورسٹ گلاس ٹرین کے لئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ ہوا۔
مال روڈ پر مری کے قدرتی مناظر میں حائل ہائی رائز ہوٹل بلڈنگ ہٹانے کا فیصلہ ہوا۔جی پی او چوک سے ہوٹل متبادل مقام پر منتقل کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔
مری سمیت ہر شہر ،علاقے ،تاریخی عمارات کے قدیمی نام بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مری میں تعمیرات کے لئے بلڈنگ لاز میںترمیم ،منظوری کا اختیار صوبائی سطح پر منتقل کرنے کی منظوری ہوئی جبکہ غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دینے والے حکام کے خلاف کارروائی کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے قلیل ، اوسط اور طویل المدتی جامع پلان پیش کیا گیا۔مری میں روزانہ 6 لاکھ گیلن سے زائد صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو گی۔مری کے دیہات کی 53 کلومیٹر سٹریٹ میں آر سی سی اور ٹف ٹائل لگائی جائیں گی۔ بارش کو ذخیرہ کرکے گھریلو استعمال میں لانے کے پراجیکٹ کی منظوری ہوئی۔گھروں کی چھتوں سے گرنے والے بارشی پانی کو محفوظ کرکے سٹور کیا جائیگا۔ 1100سے زائد گھروں میں بارشی پانی محفوظ کرنے کے پر اجیکٹ کی حکومت معاونت کرے گی۔اولڈ مری روڈ میں عارضی پارکنگ کی جگہ بھی بنائی جائے گی۔
جھیکا گلی چوک کی ری ماڈلنگ ،تجاوزات ہٹا کر توسیع کی منظور ی ہوئی۔مری بائیؤ ڈائورسٹی پارک میں سیاحوں کے لئے ہٹس سٹی بنانے کا فیصلہ ہوا کیا گیا۔اجلاس میں پارک میں آرٹسٹ کارنر، واک ویز ، واکنگ ٹریک ، ایکو ٹورازم کے فروغ کا فیصلہ ہوا۔مری کی 16 اندرونی روڈز کی تعمیر ومرمت کاٹاسک مکمل کر لیا گیا۔ساملی ہسپتال کی اپ گریڈیشن ، سٹریٹ لائٹس اور پبلک ٹوائلٹس پر بریفننگ دی گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے قدیمی نام بحال کر نے کے لئے فوری قانون سازی کی ہدایت کی۔
ہر شہر میں تاریخ اور روایات سے مناسبت سے یادگار لگانے کی ہدایت کی گئی۔میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ غریب آدمی کو تنگ نہ کیا جائے، حکومت سٹال خود لگا کر دے۔ جبکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ مری شہر پہلے سے بہت بہتر ہو چکا ہے۔ عوام کے لئے بہترین بنائینگے۔
مری میں پارکنگ یارڈ کے لئے مختلف تجاویز اور سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا۔مری میں 13-ناجائز طور پر تعمیرات اور تجاوزات
گرا دی گئیں۔ اجلاس میں سینٹر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب ، وزرا صہیب احمد ملک، ذیشان رفیق، بلال اکبر، معاون خصوصی راشد نصر اللہ ،ایم این اے اسامہ سرور راجہ، ایم پی اے بلال یامین ستی۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان ، کامران لاشاری ،سیکرٹریز ، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔
سیاحوں کی سہولیات میں اضافے اور اہلیان مری کیلئے بڑے فیصلے
Jul 03, 2024