خان یونس، پناہ گاہیں مسمار، ہزاروں فلسطینیوں کو انخلا کا حکم: اسرائیلی اقدامات ناجائز: سیکرٹری او آئی سی

غزہ؍جدہ (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے گرائے گئے بم جو پھٹ نہیں سکے، سے فلسطینی بچوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ آفس فار دی کوآرڈینیشن آف ہیومینیٹیرین افیئرز نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا تازہ ترین واقعے میں خان یونس کے جنوب میں29  جون کو ایسا ہی ایک بم پھٹنے سے9 سالہ بچی جاں بحق اور 3 دیگر افراد زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے مشرقی خان یونس میں عارضی پناہ گاہیں مسمار کر دیں علاقہ چھوڑنے کا ہزاروں فلسطینیوں کو حکم دے دیئے، یورپی ہسپتال سے مریض بھی نکال دیئے۔ غزہ میں ڈرون حملے میں فلسطینی خاتون نسرین دمری اور گولی لگنے سے پندرہ سالہ لڑکا شہید ہو گئے۔ حماس کے ساتھ جھڑپ میں میجر سمیت دو اسرائیلی فوجی مارے اور دو زخمی ہوئے۔ جدہ میں او آئی سی ہیڈ کوارٹرز میں سیمینار ہوا، سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طلحہ نے کہا اسرائیل کی فلسطین کے حوالے سے پالیسیاں اور اقدامات ناجائز، یہ فلسطینی عوام کے حقوق پر حملہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن