جعلی ڈرائیونگ لائسنس کی تحقیقات، محکمہ ٹرانسپورٹ کے پی کی ویب سائٹ کا لنک ڈاؤن 

Jul 03, 2024

پشاور (نیٹ نیوز) مبینہ جعلی ڈرائیونگ لائسنس کی تحقیقات کے دوران خیبر پی کے کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی ویب سائٹ کا لنک ڈاؤن  ہو گیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پی کے کی آفیشل ویب سائٹ گزشتہ دو روز سے ڈاؤن ہے جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے لائسنسز کی آن لائن تصدیق نہیں ہو سکتی۔ جعلی لائسنس تصدیق کی شکایات پر انکوائری جاری ہے۔

مزیدخبریں