اترپردیش: مذہبی تقریب میں بھگدڑ، 25 خواتین سمیت 116 ہلاک

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ہتھراس کے ایک گاؤں میں  گزشتہ روز مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 116 سے زیادہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں  23خواتین، 3 بچے اور ایک مرد شامل، 6 کی حالت نازک ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ایٹا کے ایس ایس پی راجیش کمار سنگھ کے مطابق یہ واقعہ پولاری گاؤں میں ’ست سنگ‘ کے دوران پیش آیا۔ مقامی خاتون کے مطابق یہ تقریب مقامی ہندو گرو کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی۔ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پولیس کے مطابق اس تقریب میں شرکت کیلئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع تھی، بھگدڑ مچنے کی وجہ لوگوں کی غیر معمولی تعداد تھی۔ واقعہ کے بعد یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ نے مرنے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق کئی نعشیں ناقابل شناخت ہو گئیں، ہندو دیوتا شیو کے جشن پروگرام میں پنڈال میں گنجائش سے زیادہ لوگوں کے آنے سے حادثہ ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن