نارنگ منڈی: محکمہ انہارکی کارروائی‘ 74 کاشتکاروں کیخلاف پانی چوری کا مقدمہ 

Jul 03, 2024

نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)محکمہ انہار ان ایکشن‘ 74 کسانوں اور کاشتکاروں کے خلاف پانی چوری کا مقدمہ درج کروادیاگیا ۔ کینال مجسٹریٹ سب ڈویثرن مریدکے احسن جمیل نے کرتو پنڈوری قلعہ ہرنام سنگھ گھڑیال کلاں سمیت نارنگ منڈی کے مختلف دیہات میں نہری پانی چوری کرنے پر 74 کاشتکاروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں اس موقع پر کینال مجسٹریٹ سب ڈویثرن مریدکے احسن جمیل نے کہا کہ پانی چوری کی وجہ سے ٹیل تک پانی نہیں پہنچ پاتاجس سے متعلقہ کسانوں کی فصل سوکھ رہی ہیں اگر پانی چوری کو نہ روکاگیاتو فصل متاثر ہونے کیساتھ کسانوں کے درمیان لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔

مزیدخبریں