سرائے مغل(نامہ نگار)سینکڑوں افراد جماعت اسلامی کی تین روزہ تربیت گاہ میں شمولیت کیلئے لاہور روانہ ہو گئے۔ امیر جماعت اسلامی قصور سردار نور احمد اور جے آئی یوتھ قصور کے صدر احمد جمال ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلوں کی ادائیگی کیلئے خواتین زیورات بیچنے پر مجبور ہو چکی ہیں۔ صرف جماعت اسلامی ہی عوام کی ترجمانی کر رہی ہے۔