پٹرو ل کی قیمتوں میں اضا فہ عوام پر ڈرون حملہ ہے: شیخ فیصل ایوب  

Jul 03, 2024

قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی) صدرگوجرانوالہ چیمبر آف کامرس شیخ فیصل ایوب اورسیاسی وسماجی شخصیت وچیئرمین پولیس کمیٹی چیمبر آف کامرس حاجی شیخ زاہد اقبال نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ پیٹرو لیم مصوعات کی قیمتوں میں اضا فہ عوام پر ڈرون حملہ ہے، حکومت نے ملک میں غربت، مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ کیا ہے،عوام کو مزید تنگ نہ کیا جائے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضا فہ واپس لیاجائے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے ، نااہل حکومت کا یہ اقدام عام آدمی پر کسی ڈرون حملے سے کم نہیں ہے۔غربت کی پسی ہوئی عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا ہے۔تاجربرادری پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اضافے کو مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اضافے کو فی الفور واپس لیا جائے ۔ اس موقع پر سابق ناظم چوہدری غلام مصطفی ملہی بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں